ہائر ایجوکیشن کمیشن دس سال سے جامعات کی درجہ بندی نہیں کرسکا

Sep 18, 2025 | 12:24:PM
ہائر ایجوکیشن کمیشن دس سال سے جامعات کی درجہ بندی نہیں کرسکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بلال خان نیازی)ہائر ایجوکیشن کمیشن گزشتہ 10 سال سے جامعات کی درجہ بندی جاری نہیں کر سکا جس کے باعث طلبہ اور والدین تذبذب کا شکار ہیں۔
 ایچ ای سی نے آخری بار 2015 میں رینکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی پہلے، پنجاب یونیورسٹی دوسرے اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تیسرے نمبر پر تھی۔

ایچ ای سی کی جانب سے 2015میں جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق  ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آبادچوتھے ، آغا خان یونیورسٹی پانچویں اور کامسیٹ چھٹے نمبرپر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نوازآج کینسرکے علاج کیلئے پہلی کو ابلیشن مشین کاافتتاح کریں گی
 تعلیمی معیار جانچنے کے لیے والدین اور طلبہ ایچ ای سی کی رینکنگ پر انحصار کرتے ہیں، تاہم اب تک وہی پرانی فہرست ویب سائٹس پر موجود ہے۔ 
ترجمان ایچ ای سی کے مطابق نئی درجہ بندی پر کام جاری ہے اور مکمل ہوتے ہی لسٹ ویب سائٹس پر جاری کر دی جائے گی۔