حارث کی پھینکی گیند سری لنکن ایمپائر کو جا لگی، انکی جگہ ریزرو امپائر کو آنا پڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایشیا کپ ٹی20 میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر کی پھینکی ہوئی گیندسری لنکن فیلڈ امپائر کو گیند لگ گئی جس کے بعد وہ میچ چھوڑ کر باہر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں یو اے ای کی اننگز کے 6 اوور میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد حارث نے گیند بولر صائم ایوب کی جانب پھینکی جو اچانک وہاں کھڑے امپائر Ruchira Palliyaguruge کے سر پر جالگی۔گیند لگنے کے بعد میچ کو کچھ وقت کے لیے روکا گیا ، پاکستان ٹیم کے فزیو بھی میدان میں آئے۔ گیند زور سے لگنے کی وجہ سے امپائر میچ چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے۔ان کی جگہ ریزرو امپائر غازی سہیل نے میچ میں امپائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی، مداحوں کی مبارکبادیں