تھیٹرز میں غیراخلاقی پرفارمنسز، مرد اداکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Sep 18, 2023 | 23:51:PM
تھیٹرز میں غیراخلاقی پرفارمنسز، مرد اداکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)حکومت نے تھیٹرز میں غیراخلاقی پرفارمنسز کرنے والے مرد اداکاروں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا،اداکار راشد کمال، گڈو کمال، شکیل چن،تسلیم عباس،عمران شوکی، سجاد شوکی اور سرفراز وکی کے خلاف شکنجہ تیار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے تھیٹرز پر غیر اخلاقی پرفارمنسز پرخواتین اداکاراؤں کے بعد مرد اداکاروں کیخلاف بھی کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا ہے،متعدد مرد اداکاروں کی غیر اخلاقی پرفارمنسز مانیٹر کی گئیں اورویڈیوز بھی اکٹھی کر لی گئیں ۔
وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ جو بھی غیر اخلاقی پرفارمنسز کرے گا چاہے وہ مرد ہو یا خاتون قانون سے بالا تر نہیں،اداکار راشد کمال، گڈو کمال، شکیل چن،تسلیم عباس،عمران شوکی، سجاد شوکی، سرفراز وکی ،اداکار عقیل حیدر، امجد رانا،وکی کوڈو، بلا شیخوپوریا، فہد اعوان، مہدی شاہ ،اداکار شازب مرزا، شوکت رنگیلا، اسلم چٹا، سجاد فوکی اور ناصر مستانہ کے خلاف بھی شکنجہ تیار ہوگیا ،اداکار علی ناز، طوطی برال، ندیم چٹا، عابد چارلی کے خلاف بھی رپورٹس اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئیں ۔
وزیر اطلاعات عامر میر نے کہاکہ خواتین کے ساتھ ساتھ مرد فنکاروں کو بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا،قانون سب کیلئے برابر ہے چاہے وہ مرد ہو یا خاتون ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب آرٹس کونسل نے ان تمام فنکاروں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں ،ڈراما ایکٹ کے نفاذ کے بعد کوئی بھی مرد یا خاتون اداکار قانون کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو سخت سزا کا مستحق ہوگا،فن و ثقافت کی بحالی چاہتے ہیں عریانی یا فحاشی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی