عمران خان ہجوم کیساتھ دوبارہ اسلام آباد آئے تو پورا بندوبست کیا جائیگا، رانا ثنا اللہ

Sep 18, 2022 | 23:47:PM
وفاقی وزیر داخلہ، رانا ثنا اللہ، عمران خان، دوبارہ جلسہ کیا، پورا بندوبست کروں گا،
کیپشن: رانا ثنا اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ میرے اوپر پورے ملک کی ذمہ داری ہے، اگرعمران خان نے دوبارہ جلسہ کیا اور اکٹھا ہو کر آئے تو پورا بندوبست کروں گا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ عمران خان نے جھوٹ اور پروپیگنڈا کے علاوہ کچھ نہیں کیا،عمران خان نے امریکی سازش کا پروپیگنڈا کیا اب پاﺅں پکڑ رہا ہے،ان کا کہناتھا کہ ہم نے حکومت کیلئے پی ٹی آئی کا ایک ووٹ بھی نہیں توڑا،عمران کے معاہدے پر ہی سبسڈی ختم ہوئی پٹرول کی قیمتیں بڑھیں ،نواز حکومت کے لگائے کارخانے پاکستان کو فائدہ دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: مسافروں کو قرنطینہ سینٹر لے جانیوالی بس کو حادثہ، 27 افراد ہلاک