ہم پنجاب حکومت کو لمبا عرصہ چلانا نہیں چاہتے،فوادچودھری 

Sep 18, 2022 | 21:03:PM
پاکستان تحریک انصاف، رہنما فوادچودھری، پنجاب حکومت، لمبا عرصہ چلانا، انتخابات کا معاملہ، تحریک انصاف کا ایشو،
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہناہے کہ ہم پنجاب حکومت کو لمبا عرصہ چلانا نہیں چاہتے، انتخابات کا معاملہ صرف تحریک انصاف کا ایشو نہیں ہے، ہم فساد کے بغیر الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں فوادچودھری نے کہاکہ نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی کوئی حیثیت نہیں ،ان کے فیصلوں کی کوئی اہمیت اور حیثیت نہیں ہے،پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر15 روپے مزید مہنگا ہو گیا، پاکستان میں اب گندم کا بحران بھی پیدا ہو گیاہے، 3 لاکھ لوگ پاکستان میں نوکریوں سے محروم ہو چکے ہیں، ایک طرف مہنگائی اوپر جارہی دوسری طرف نوکریاں ختم ہو رہی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ پانی پلوں سے گزر چکا ہے، اکتوبر، نومبر میں بڑا بحران آئے گا، ان کا اکنامک ایجنڈا ہے کیا جس پر بات چیت ہو، ہم فساد کے بغیر الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں، فساد کے بغیر ہمیں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہئے ،انہوں نے کہاکہ ہم اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں سیاسی جماعتیں اور ادارے ایک پیج پر ہوں، فوادچودھری نے کہاکہ ہم پنجاب حکومت کو لمبا عرصہ چلانا نہیں چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز و نواز شریف کی ملاقات،الیکشن مقررہ وقت پر کرانے پر اتفاق