شوہر کی گھناﺅنی سرگرمیوں کا علم نہیں تھا۔۔ شلپا شیٹھی کے بیان پر شرلین چوپڑا بھی بول پڑی

Sep 18, 2021 | 13:15:PM
      شوہر کی گھناﺅنی سرگرمیوں کا علم نہیں تھا۔۔ شلپا شیٹھی کے بیان پر شرلین چوپڑا بھی بول پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی نے پولیس کو  دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ  شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے اور آن لائن پوسٹ کرنے سے متعلق سرگرمیوں سے آگاہ نہیں تھیں۔ اس بیان پر اداکارہ شرلین چوپڑا نے شلپا شیٹھی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شرلین چوپڑا کا سوشل میڈیا پر دیئے گئے ایک بیان  میں  کہنا تھا  کہ ’دیدی‘ کہتی ہیں کہ انہیں ان کے شوہر کی گھناﺅنی سرگرمیوں کا علم نہیں تھا اور تو اور دیدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں اپنے شوہر کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد کے بارے میں بھی علم نہیں تھا۔ اب اس بات میں کتنی سچائی ہے، اس کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں۔

شرلین چوپڑا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ویسے اسے کیا کہتے ہیں؟ ’ییڑا بن کر پیڑا کھانا‘(چالاک بن کر فائدہ اٹھانا)“

واضح رہے کہ شلپا شیٹھی کا شوہر راج کندرا اداکاراﺅں کو فلموں میں کردار دینے کے بہانے ان کی فحش فلمیں بنانے اور آن لائن پوسٹ کرنے کے الزام میں زیرحراست ہے اور اس کیس میں شلپا شیٹھی  بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملائیکہ نے نیا پیار تلاش کرلیا۔۔ ڈیٹ پر جانے کی تصاویر وائرل