ملائیکہ نے نیا پیار تلاش کرلیا۔۔ ڈیٹ پر جانے کی تصاویر وائرل

Sep 18, 2021 | 11:44:AM
ملائیکہ نے نیا پیار تلاش کرلیا۔۔ ڈیٹ پر جانے کی تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائیکہ اروڑہ ایک بار پھر سرخیوں زینت بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ارجن کپور کو ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ اسپاٹ کیا گیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں۔

 تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑہ کی حال ہی میں جو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں ان تصاویر میں ڈنر ڈیٹ پر جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ دونوں دیر رات ایک دوسرے کے ساتھ ڈنر کرنے کے لئے پہنچے۔ اس دوران دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے نظر آئے۔

 ملائیکہ اروڑہ سفید ٹاپ اور بلو ڈینم میں دکھائی دے رہی ہیں، تو وہیں ارجن کپور اوپر سے لے کر نیچے تک بلیک ڈریس میں نظر آرہے ہیں۔ 


واضح رہے کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑہ ان دنوں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں:نابالغ ہوں ۔۔ رہائی دی جائے ۔۔مینار پاکستان واقعہ میں ملوث ملزم کی اپیل