نابالغ  ہوں ۔۔ رہائی دی جائے ۔۔مینار پاکستان واقعہ میں ملوث ملزم کی اپیل

Sep 18, 2021 | 11:00:AM
نابالغ  ہوں ۔۔ رہائی دی جائے ۔۔مینار پاکستان واقعہ میں ملوث ملزم کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون خاتون سے بدتمیزی کرنیوالے ملزم شہریار خان بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ملزم نے جیل سے  درخواست دائر کی میں نابالغ ہوں ، میری عمر ساڑے سترہ سال ہے ،ضمانت پر رہائی دی جائے۔ 

ملزم نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ جیونائل قانون کے تحت  ضمانت کا ریلیف دیا جائے ۔

ایڈیشنل سیشن جج نعمان نعیم نے درخواست پر سماعت کی ۔ملزم کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں میں پانچ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میاں شہباز شریف نے وزیراعظم کے خط کا جواب دے دیا