نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور حالیہ اعلیٰ سطحی روابط پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان برطانیہ تعلقات میں مسلسل بہتری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع موجود ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر جاری سیاسی و معاشی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں: سکیورٹی فورسز کا آپریشن،فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک