بنوں: سکیورٹی فورسز کا آپریشن،فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک

Oct 18, 2025 | 12:31:PM
بنوں: سکیورٹی فورسز کا آپریشن،فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مغل کوٹ سیکٹر بنوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران گروپ کا سرغنہ طارق کچھی اور اس کا ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر مارے گئے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، طارق کچھی کی دہشت گرد تشکیل تنظیم گزشتہ دو سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھی۔

اطلاعات کے مطابق یہ گروہ فتنہ الخوارج طالبان کے لیے بھتہ خوری اور افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردوں کی دراندازی میں سہولت کاری میں بھی ملوث تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:معمولی اشتعال کا بھی بھارت کو بھرپور جواب ملے گا،افغان طالبان دہشتگردوں کو لگام ڈالیں : فیلڈ مارشل عاصم منیر