ریچھ کا خاتون ٹرینر پر حملہ۔۔ویڈیو وا ئرل

Oct 18, 2021 | 19:10:PM
روس،حاترن ٹرینر،پر،ریچھ،کا حملہ
کیپشن: ریچھ کاٹرینر پر حملہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)مغربی روس کے علاقے اوریول میں ایک سرکس میں پرفارمنس کے دوران اچانک ریچھ نے اپنی اس ٹرینر پر حملہ کردیا جو جلد ہی ما ں بننے والی ہیں، جس پرہکا بکا اور خوفزدہ تماشائیوں نے چیخیں مارنا شروع کردیں۔

تفصیلات کےمطابق اس حملے کے بعد ریچھ نے پریشان ہوکر ٹرینر کو چھوڑ دیا۔ٹرینر کو صرف ہلکی پھلکی خراشیں آئی ہیں۔خا تون ٹرینر کا کہنا ہے کہ اس کے آنے والے بچے کے حسد میں ریچھ نے اس پر حملہ کیا ہے۔

یادرہے کالا ریچھ انتہائی خطرناک اور طاقتور وحشی جانور سمجھا جاتا ہے، سرکس اہلکاروں کا کہنا ہے واقعے کے بعد ریچھ پرسکون اور نارمل ہے اور معمول کے مطابق رویہ دکھا رہا ہے تاہم  عوام نے متعلقہ حکا م سے ریچھ کو گولی مارنے کا مطالبہ کیا ہے۔