اسحاق ڈار کیSCO رکن ممالک کے سربراہانِ کے ہمراہ صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کے دیگر سربراہانِ حکومتی وفود کے ہمراہ صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی, روسی صدر پیوٹن نے راہنماؤں کا خیرمقدم کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا, انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ SCO خطے میں رابطہ سازی، استحکام اور باہمی فائدے پر مبنی ترقی کے لیے ایک کلیدی پلیٹ فارم کا کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے بلا مارنے پر غلطی تسلیم کرلی، آئی سی سی نے بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا