ضلعی کچہری میں پیشی پر آئی دو پارٹیوں میں جھگڑا،ڈنڈوں کا استعمال،6 افرادگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن) اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں پیشی پر آئی دو پارٹیوں کا آپس میں لڑائی جھگڑا، 3 افراد زخمی ہوگئے،6 افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کیجانب سے گرفتار ملزمان سیشن جج اعظم خان کی عدالت میں پیشی کیلئے آئے تھے ،سماعت کے دوران دونوں پارٹیوں میں تلخ کلامی ھوئی،فوٹیجز میں قریقین کو ایک دوسرے پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ،دونوں عدالت سے باہر آکر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔فریقین نے پودوں کیساتھ لگے ہوئے بانس کے ڈنڈے اکھاڑ کر ایک دوسرے پر استعمال کئے
لڑائی جھگڑے کی وجہ سے دونوں فریقین کے تین افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیاں کا تعلق قبضہ گروپ اور آپس میں تنازعات ہیں، گرفتار ملزمان میں قاسم مقصود، وسیم خان، محمد یاسر، کلستان خان، عمران خان اور شکیل خان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے بلا مارنے پر غلطی تسلیم کرلی، آئی سی سی نے بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا