ٹرین کے ڈبے میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کی جھولتی لاش برآمد۔۔ زیادتی کا انکشاف۔۔

Nov 18, 2021 | 16:14:PM
بھارت،زیادتی،پولیس،لڑکی،طالبہ 
کیپشن: لڑکی کی لاش (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات  کے شہر احمد آباد میں واقع ولساڑ ریلوے  سٹیشن پر کھڑی ٹرین کے ڈبے سے  جواں سالہ لڑکی کی پھندے سے جھولتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلوے ملازمین جب ڈبے کی صفائی کرنے پہنچے تو ان کی لاش پر نظر پڑی جس کے بعد پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لڑکی کی لاش کو قبضے میں لیا اور اسے ہسپتال پہنچایا۔بعد ازاں پولیس نے ورثا کی تلاش کے ساتھ واقعے کی تحقیقات شروع کیں تو مقتولہ کی ڈائری ہاتھ آئی، اس میں لکھی تحریر کو  دیکھنے کے بعد پولیس نے دوسرے زاویے سے تحقیقات شروع کردی۔ 
لڑکی نے اپنی ڈائری میں لکھا تھا کہ ‘دیوالی سے دو روز قبل اُس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، اسی بنیاد پر وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے‘۔پولیس کے مطابق لڑکی کی ڈائری میں لکھا ہوا تھا کہ اُسے رکشہ ڈرائیور نے اغوا کر کے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس حکام کے مطابق مقتولہ فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی جو وڈودرا میں قائم گرلز ہاسٹل میں مقیم اور ایک سماجی ادارے کے ساتھ کام کررہی تھی۔پولیس نے شک کی بنیاد پر 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیںظالم خاوند کا بیوی کو الٹا لٹکا کر بدترین تشدد۔ ۔دل دہلا دینے والی ویڈیو