ظالم خاوند کا بیوی کو الٹا لٹکا کر بدترین تشدد۔ ۔دل دہلا دینے والی ویڈیو 

Nov 16, 2021 | 09:52:AM
بہاولنگر ، خواتین،ڈی پی او، تشدد 
کیپشن:  ظالم خاوند بیوی پر تشدد کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خواتین پر تشدد  جیسے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ بہاولنگر کے نواحی علاقے موضوع قمر دین ہانس میں پیش آیا جہاں سفاک خاوند  نے بیوی پر تشدد  کرکے ظلم کی مثال قائم کر دی۔

ظالم خاوندنے دوسری شادی کرنے کے لئے بیوی کو رسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کرنے کی ویڈیو بنا کر سسرال بھجوا دی۔

فوٹیج میں سفاک خاوند کو اپنی بیوی کو اس کے ہاتھ پاؤں رسی سے باندھ کر سوٹی سے تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔خاتون درد کے مارے چیخیں مارتی رہی مگر ظالم  کو ترس نہ آیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی،ڈی پی او  بہاولنگر محمد ظفر بزدار کے حکم پرایس پی انویسٹی گیشن فاروق کمیانہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع سے رسی، سوٹی اور دیگر سامان قبضے میں لے لیاجبکہ پولیس کی اطلاع ملنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کرکے متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: سڑک پار کرنا لڑکیوں کو مہنگا پڑ گیا۔۔ ویڈیو دیکھیں