پرائیوٹ سکولوں کیلئے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

May 18, 2026 | 19:15:PM
 پرائیوٹ سکولوں کیلئے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)نجی سکولوں کی عمارتوں کی مضبوطی اور استحکام جانچنے کیلئے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کی تجویز سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق نجی سکولوں کی جانچ کیلئے تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ مقرر کرنے اور آزاد انجینئرنگ فرم کو ذمہ داری سونپنے کی سفارش کی گئی ہے، پورے پنجاب میں یکساں انداز میں سروے کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

دستاویزات کے مطابق لاہور میں 3500 نجی سکولز رجسٹریشن کے دائرے میں شامل ہیں جبکہ بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ جاری کرے گا،سکول رجسٹریشن اور توسیع کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیشتر نجی سکول رہائشی عمارتوں میں قائم ہیں جبکہ کئی عمارتیں ادارہ جاتی مقاصد کیلئے منظور شدہ نہیں، متعدد عمارتوں کے نقشے اور اسٹرکچرل ریکارڈ بھی دستیاب نہیں۔

بلڈنگ سیفٹی کیلئے جامع اسٹرکچرل جائزے کی تجویز دیتے ہوئے عمارتوں کی ڈسٹرکٹیو اور نان ڈسٹرکٹیو ٹیسٹنگ کی سفارش کی گئی ہے۔ تکنیکی جانچ کے ذریعے طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے فوری پالیسی فیصلہ طلب کرلیا گیا ہے۔ مراسلہ محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب کی جانب سے جاری کیا گیا، جو سی ای او ڈی ای اے لاہور کے خط کی روشنی میں ارسال کیا گیا۔

حکام نے عوامی تحفظ اور بلڈنگ سیفٹی کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  کراچی؛سول ہسپتال کے کینسر وارڈ سے ادویات کے کاٹن چوری