کراچی؛سول ہسپتال کے کینسر وارڈ سے ادویات کے کاٹن چوری

May 18, 2026 | 18:51:PM
کراچی؛سول ہسپتال کے کینسر وارڈ سے ادویات کے کاٹن چوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم رند)سول ہسپتال کے کینسر وارڈ سے ادویات کے کاٹن چوری ہوگئے،ہسپتال کے اسٹاف نے مرکزی ادویات کے اسٹور سے ادویات وارڈ میں منتقل کی تھیں۔ 

 ذرائع کے مطابق  منتقلی کی تھوڑی دیر بعد ہی ادویات وارڈ سے چوری کرلی گئیں،ہسپتال کی انتظامیہ نے ادویات چوری ہونے پر دو ملازمین کو گرفتار کراکے تھانے منتقل کرایا تھا،چند ہی گھنٹوں کے بعد انتظامیہ نے ملازمین سے پوچھ گوچھ کراکے ملازمین کو رہا کرادیا۔

دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر خالدبخاری کا کہنا ہے کہ  ہسپتال سے ادویات چوری نہیں ہوئیں،ملازمین سے پوچھ گوچھ کرائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :  یو اے ای میں یکم تاریخ کو تنخواہ کی ادائیگی لازمی قرار ، نیاقانون منظور