آج کا پکوان: پسندے کباب پراٹھا

May 18, 2026 | 12:46:PM
آج کا پکوان: پسندے کباب پراٹھا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پسندے کباب پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزا: پسندے آدھا کلو، دہی ایک پاؤ، گرم مصالحہ  پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، تلی ہوئی پیاز ۲؍ بڑے چمچے (پسی ہوئی)، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ۔

 کچا پپیتا ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۴؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی پیالی، تیل حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ۔

بنانے کا طریقہ: دہی کو پھینٹ کر اس میں تیل، ہری مرچ اور ہرے دھنیا کے تمام مصالحے شامل کرکے ۴؍ سے ۶؍ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

 اس کے بعد تیل گرم کرکے پسندے مسالوں سمیت ڈال کر ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں۔

 جب پانی خشک ہو جائے اور پسندے گل جائیں، تو اچھی طرح بھون لیں۔

 اس کا مصالحہ خشک رکھیں، پھر ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

 اس کے بعد پراٹھے بنا کر تھوڑا پسندوں کا مصالحہ رکھیں اور رول کر دیں۔

 اس کے بعد ہری چٹنی اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔