امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی،21 افراد ہلاک 

چھتیں اڑگئیں,درخت اُکھڑ گئے,گاڑیاں تباہ ,3 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم

May 18, 2025 | 12:12:PM
امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی،21 افراد ہلاک 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کی دو ریاستوں میں شدید طوفان نے تباہی مچادی اور مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کینٹکی اور میزوری میں شدید طوفان سے گھروں کی چھتیں اڑگئیں،طوفان کےنتیجے میں 5 ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

طوفان کے باعث علاقوے میں لکڑی سے بنے مکانات ملبے کا ڈھیربن گئے،درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے اور درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش نے " سلطنت بنگلہ "کا نیا نقشہ جاری کر دیا، بھارت اور میانمار کے کئی علاقے شامل

طوفانی بگولے نے بجلی کا نظام بھی درہم برہم کردیااور 3 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔