پیپلز لائرز فورم کی تمام صوبائی تنظیمیں توڑ دی گئیں

May 18, 2023 | 16:53:PM
پیپلز لائرز فورم کی تمام صوبائی تنظیمیں توڑ دی گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز لائرز فورم کی تمام صوبائی تنظیمیں توڑ دی گئیں،صوبائی تنظیمیں توڑنے کے بعد آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔

سینٹرل پنجاب آرگنائزنگ کمیٹی راحیل کامران چیمہ ایڈووکیٹ، زاہد چودھری ایڈووکیٹ اور ساجد تنولی پر مشتمل ہو گی،جنوبی پنجاب آرگنائزنگ کمیٹی میں  محمد فیض رسول (ملتان)، سردار عبدالعزیز لوند (ڈی جی خان) اور اختر ہاشمی ایڈووکیٹ،قاضی محمد بشیر، عنایت اللہ موریو اور فضل قادر میمن سندھ ارگنائزنگ کمیٹی میں شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا آرگنائزنگ کمیٹی بیرسٹر مسعود کوثر، ولی خان ایڈووکیٹ(پشاور) اور عابد حسین شاہ (ڈی ذئی خان) پر مشتمل ہوگی،انوار الحق کاکڑ، علاؤالدین خلجی اور علی خان کاکڑ بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی کا حصہ ہوں گے،آرگنائزنگ کمیٹیاں، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح کر تنظیم جی تشکیل کے لئے سفارشات پیش کریں گی ،نیئر بخاری نے تنظیموں کی تحلیل اور آرگنائزنگ کمیٹیوں جی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔