9 مئی واقعات: کراچی میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے 6 ملزم گرفتار

May 18, 2023 | 10:12:AM
 کراچی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کراچی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ضلع جنوبی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں سے ایک ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شارع فیصل پرسرکاری بسوں کو آگ لگانے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی نیب میں طلبی، وکلاء نے پیش نہ ہونے کا مشورہ دے دیا

دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن سے تحریک انصاف کے مقامی رہنماجاوید آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جاوید آفریدی کی گرفتاری پر کارکنان نے پتھراؤ کیا جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔