شہرقائد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی۔ صدر دھماکے کا ملزم ساتھی سمیت  ہلاک

May 18, 2022 | 13:09:PM
شہرقائد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی۔ صدر دھماکے کا ملزم ساتھی سمیت  ہلاک
کیپشن: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) شہرقائدکے علاقے ماڑی پور میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں صدر دھماکے میں ملوث ملزم ساتھی سمیت مارا گیا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سے ہے۔ کراچی میں حالیہ دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش میں کارروائی کی گئی۔ ہلاک دہشتگردوں میں صدر دھماکے کا مرکزی ملزم اور اسکا ساتھی شامل ہے، ملزموں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ کریمنل ریکارڈ بھی جلد حاصل کیا جائے گا۔