تعلیمی ادا رے کھلیں گے یا بند ۔۔این سی او سی نے اہم فیصلہ کرلیا

May 18, 2021 | 20:35:PM
تعلیمی ادا رے کھلیں گے یا بند ۔۔این سی او سی نے اہم فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطا بق این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت صحت حکام نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ سکول کھولنے یا بند رکھنے کے حوالے سے فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس 23 مئی سے پہلے ہوگا۔آج ہونے والے اجلاس میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ پہلے مرحلے میں نویں،دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کھول دی جائیں۔این سی او سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماورا حسین نے مہندی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کر دی