کراچی میں تھنڈر سٹارم، چھتین اڑ گئیں، دیواریں گر گئیں، درخت اکھڑ گئے، 17 جاں بحوق، درجنوں زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں تھنڈر سٹارم کے سبب حادثات میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ درجنوں افراد زخمی رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں آج شب خوفناک تھنڈر سٹارم آیا، جس کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو عید سے دو دن پہلے بہت بڑے جانی نقصانات کے صدمے سے دوچار ہونا پڑا۔
97کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے چھتیں اڑادیں، دیواریں گرگئیں، کھمبے اور درخت اکھڑ گئے، قائد آباد میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
بلدیہ ٹاؤن سیکٹر گیارہ مواچھ گوٹھ میں ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب دیوار گرنے سے11 افراد جاں بحق اور 9 کےزخمی ہو گئے۔
کورنگی پانچ نمبر پر درخت گر گیا،5 افراد دب گئے۔ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔۔5کو زخمی حالت میں نکال کیا گیا۔۔ ۔۔۔قائد آباد میں بھی دیوار گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ۔
عیسیٰ نگری، سرشاہ سلیمان علی روڈ، فلائی اوور پر بھی سائن بورڈز کو طوفانی ہواؤں سے شدید نقصان پہنچا۔ سول ایوی ایشن نے لائٹ ویٹ سیسنا طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا۔
کراچی ایئرپورٹ پر تیزبارش کے پیش نظر فضائی آپریشن روک دیا گیا، پی ای سی ایچ ایس میں ہسپتال کی دیوار گرگئی، کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ سکیم 33کی میرٹھ سوسائٹی میں ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق کورنگی میں سب سے زیادہ 55.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پؑڑھیئے: عید سے قبل گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران اب تک 17افراد جاں بحق اور25 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں، بارش شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔
تھنڈر سٹارم سے بجلی کی سپلائی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ تھنڈر سٹارم آیا تو بازار کھلے تھے، لوگ عید کی شاپنگ کے لئے بازاروں میں موجود تھے۔ مارکیٹوں میں بھی اندھیرا چھا گیا۔
لیاقت آباد میں طوفانی ہواؤں سے عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، سولجر بازار کے علاقے میں پرانا درخت گر گیا۔ کلفٹن میں درخت گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔
مچھرکالونی میں مکان کی چھت گرگئی، قائد آباد سے بھینس کالونی تک کئی درخت گرگئے، طوفانی ہواؤں سے کاٹھور اور اطراف میں بھی درخت اور بجلی کے کھمبے گرگئے۔
نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی، ایف بی ایریا، صدر اور کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش ہو ئی۔کینٹ، ریلوے کالونی، دہلی کالونی، گلشن اقبال، گلشن جمال اور گارڈن میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
آندھی کے ساتھ گرج چمک کا سلسلہ بھی جاری رہا جب کہ بارش شروع ہوتے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
بارش کے بعد معین آباد عالمگیر سوسائٹی، شادمان ٹاون 14 اے، گلشن اقبال کے مختلف علاقوں اور ڈیفنس فیز ٹو، ون، اختر کالونی، کشمیر کالونی اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ابتدا میں شارع فیصل پر ہوا کی رفتار 90 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ماڑی پور میں ہوا کی رفتار 97 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث درخت بھی گرگئے۔ کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب تیز ہوا سے درخت گر گیا، 2افراد درخت کے نیچے پھنس گئے جنہیں نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ محمد علی سوسائٹی میں ٹیپو سلطان روڈ پر بل بورڈ گرگیا۔
بارش کی فورکاسٹ لیکن شدید طوفانی ہوا کی پیش بینی کرنے میں ناکامی
آج کراچی اور سندھ بھر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی لیکن میٹ ٖڈیپارٹمنٹ یہ جاننے مین ناکام رہا کہ تھنڈر سٹارم کے ساتھ اتنا شدید وِنڈ سٹارم آئے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں ویسٹرلی وِنڈز کے زیر اثر بارشیں ہوں گی۔ آج اورکل کراچی،حیدرآباد، ٹھٹہ اور جامشورو میں بارش کاامکان ہے، کراچی میں کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں بھی عید کا اعلان ہو گیا