ایران میں تیل کے ذخائر پر بمباری سے پاکستانی ماحولیات کو کوئی خطرہ نہیں: محکمہ موسمیات  

Mar 18, 2026 | 13:53:PM
ایران میں تیل کے ذخائر پر بمباری سے پاکستانی ماحولیات کو کوئی خطرہ نہیں: محکمہ موسمیات  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ترجمان محکمہ موسمیات  نے کہا ہےکہ ایران کے تیل ذخائر پر ہونے والی بمباری سے پاکستان کا ماحول فی الحال کسی بھی قسم کےخطرے سے باہر ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان، ایرانی حکام کےساتھ رابطےمیں ہے اور ڈیٹا کے تبادلے کیے جا رہے ہیں۔

انجم نذیر نے بتایا کہ ایرانی ڈیٹا کے مطابق بالائی فضا میں خطرناک آلودہ ذرات یا زہریلی گیسوں کے آثار نہیں ملے، اب تک کی مانیٹرنگ میں کسی بھی قسم کی تابکاری کے ثبوت نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے اور چاندی کی نئی قیمتی،   فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

 ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ تابکاری کاکوئی واقعہ ہوتا ہے تو ہواؤں کے رخ کے مطابق اثرات ترکمانستان کی طرف جائیں گے جب کہ بمباری ایران کے شمال مغربی حصے میں ہو رہی ہے، پاکستان کا بارڈر ایران کے جنوبی حصے سے ملتا ہے جہاں حالات معمول کے مطابق ہیں۔

اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ امریکا و اسرائیل کی جانب سے ایران کے تیل ذخائر پر بمباری کے نتیجے میں ایران کو سنگین ماحولیاتی تباہی کا سامنا ہے اور  تہران اور گردونواح میں ہونے والی ’بلیک تیزابی بارش‘  کو اس کی ایک علامت کہا گیا تھا۔