ای چالانز ،ایک ہفتے میں سوا لاکھ گاڑیوں سے جرمانوں کی رقم وصول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چوہدری)قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کی وصولیوں کیلئے ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے کے دوران سوا لاکھ گاڑیوں سے جرمانوں کی رقم وصول کر لی۔
روزانہ اوسطا ًریکوری 10 لاکھ سے بڑھ کر سوا کروڑ تک جا پہنچی،50وارڈنز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں ای چالان ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کے فرزند مولانا اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ
سی ٹی اوکے مطابق ون ایپ استعمال کرنے والے وارڈنز بھی ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں،سرکاری محکموں کی ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں سے بھی جرمانوں کی ریکوری کی جا رہی ہے۔