سنی لیون نے مداح کے بازو پر اپنے نام کا ٹیٹو دیکھا تو کیا مشورہ دیا ؟؟

Mar 18, 2022 | 08:57:AM
سنی لیون ، مداح
کیپشن: سنی لیون اپنے مداح کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے ایک مداح کے بازو پر اپنے نام کا ٹیٹو دیکھا تو اس کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں اور مداح کا بہت شکریہ اداکاکیا۔ 
تفصیلات کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے موقع پر ایک مداح سنی لیون سے ملنے پہنچ گیا جس نے اپنے بازو پر سنی لیون کے نام کا ٹیٹو بنا رکھا تھا ، سنی لیون نے سامنے موجود کیمرہ مین کو قریب سے ٹیٹو کی ویڈیو بنانے کی ہدایت کی اور مداح کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت شاندار ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)


بعدازاں سنی لیون نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پرستار کی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ امید ہے آپ مجھے ہمیشہ اسی طرح پیار کریں گے کیوں کہ اب آپ کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ اداکارہ نے مداح سے مذاق کرتے ہوئے بیوی کی تلاش کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مسجد میں گانے کی عکس بندی۔۔اداکارہ صبا قمر کوبڑا ریلیف مل گیا