مسجد میں گانے کی عکس بندی۔۔اداکارہ صبا قمر کوبڑا ریلیف مل گیا 

Mar 17, 2022 | 16:23:PM
صبا قمر ، ڈانس
کیپشن: صبا قمر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کی مقامی عدالت نے مسجد میں گانے کی عکس بندی کیس میں اداکارہ صبا قمر کی غیر حاضری کی درخواست منظورکرلی ۔
تفصیلات کے مطابق مسجد میں گانے کی عکس بندی کیس میں دونوں شخصیات نے سماعت کے دوران غیر حاضر رہنے پر عدالت میں معافی کی درخواستیں دائر کی تھیں، جس پر ضلع کچہری کی عدالت میں 16 مارچ کو سماعت ہوئی۔عدالت نے دونوں ملزموں کی درخواست پر پبلک پراسیکیوٹر محسن حسن بھٹی سمیت فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے صبا قمر کی غیر حاضری کی معافی منظور کی جب کہ گلوکار بلال سعید کی درخواست مسترد کردی۔
سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے دونوں ملزموں گرفتارکرنے کی استدعا کی جبکہ عدالتی وکیل نے کہاکہ ملزموں کی جانب سے عدالتی وقت کو ضائع کر کے سسٹم کا مذاق بنایا جا رہا ہے،واضح رہے کہ عدالت نے کچھ روز قبل دونوں پر فرد جرم عائد کرنے میں تاخیر کر دی۔دونوں اداکاروں پر مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے دوران کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کا میٹروٹرین میں شوہر کیساتھ رومانس ،سوشل میڈیا صارفین برہم