ڈی جی رینجرز سندھ کااچانک دورہ ،شہریوں سے ملاقات

Mar 18, 2021 | 10:25:AM
ڈی جی رینجرز سندھ کااچانک دورہ ،شہریوں سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسین نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اچانک دورے کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ عام شہریوں میں گھل مل گئے، ہوٹل پر چائے پی اور مسائل سنے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے  افتخار حسین اچانک شہر قائد کے دورے پر نکل پڑے۔ افتخار حسین نے نارتھ ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں دورے کے دوران شہریوں سے ملاقات کی۔ 

واضح رہے کہ اس دوران انہوں نے مقامی ہوٹل میں لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر چائے پی۔شہریوں کی بڑی تعداد ڈی جی رینجرز کے گرد جمع ہو گئی۔ انہوں نے گزشتہ روز رینجرز کی موبائل پر آئی ای ڈی حملہ ہونے والی جگہ کا بھی دورہ کیا۔