فیفا ورلڈ کپ میں چیک ریپبلک کا دوسرا میچ ڈرا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں چیک ریپبلک کا دوسرا میچ ڈرا ہو گیا۔
اٹلانٹا کے اٹلانٹا سٹیڈیم میں ہوئے ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں آج چیک ریپبلک اور ساؤتھ افریقہ آمنے سامنے تھے۔
دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پہلا گروپ میچ ہار چکی ہیں۔ چیک ریبلک کی ٹیم نے ساؤتھ افریقہ کے ساتھ میچ میں پہلے ہاف میں ایک گول کی برتری کے ساتھ دوسرے ہاف کا بھی تقریباً آدھا وقت برتری برقرار رکھتے ہوئےگزار لیا تھا۔
میچ کے 82 ویں منٹ میں جب کھیل کا دوسرا ہاف ختم ہونے میں چند منٹ ہی رہ گئے تھے، ریفری نے چیک ریپبلک کی ڈی سے قدرے فاصلہ پر ایک کھلاڑی کے ہینڈ بال ہونے کو لے کر ساؤتھ افریقہ کو لے کر ایک بظاہر متنازعہ پینلٹی کک دے دی۔

83 ویں منٹ میں اس پینلٹی کک پر تیبوہا میکینا نے گول کر دیا۔ اس گول سے چیک ریپبلک کی برتری ختم ہو گئی۔ بعد کے کچھ منٹوں میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہیں کر سکیں اور میچ ڈرا ہو گیا۔
چیک ریپبلک اپنا گزشتہ میچ ساؤتھ کوریا سے ہار گئی تھی۔ اس میچ میں چیک ریپبلک کی ٹیم نے ایک گول کیا لیکن ساؤتھ کوریا کی ٹیم نے دو گول کر دیئے تھے۔
ساؤتھ افریقہ نے اپنا پہلا میچ میکسیکو کی میزبان ٹیم کے ساتھ کھیلا تھا، یہ ورلڈ کپ کا پہلا میچ تھا۔ ہوم کراؤڈ کی سپورٹ کے ساتھ میکسیکو کی ٹیم نے یہ میچ آسانی سے جیت لیا تھا۔ آج کے میچ کے بعد گروپ اے میں ساؤتھ افریقہ اور چیک ریپبلک دو دو میچ کھیل کر پوائنٹس ٹیبل پر نیچے ہیں اور میکسیکو کے ساتھ ساؤتھ کوریا پوائنتس ٹیبل پر اوپر ہیں۔
آج کے میچ کا پہلا پہلا ہاف
چیک ریپبلک کے مائیکل ساڈیلیک (Michal Sadílek) نے میچ کے چھٹے منٹ میں ہی گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی تھی۔
ساؤتھ افریقہ کے پھلاڑیوں نے چیک ریپبلک کی برتری ختم کرنے کی سرتوڑ کوشش کی۔ پہلے ہاف کے دوران بال کا کنٹرول زیادہ وقت ساتھ افریقن پلئیر کے پاس رہا، ان کے حملے اور ٹارگٹ پو شوٹ بھی چیک ریپبلک سے زیادہ رہے لیکن گول نہیں ہو سکا۔ اس ہاف کا اختتام چیک ریپبلک کی ایک گول کی برتری کے ساتھ ہوا۔
دوسرا ہاف
ساؤتھ افریقہ کے تیبوہو موکوینا (Teboho Mokoena) نے 83ویں منٹ میں پینلٹی کک کو گول میں تبدیل کر کے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ اس گول کے بعد میچ کے اختتام تک کوئی ٹیم دوسرا گول نہیں کر سکی۔
یہ میچ ڈرا ہونے چیک ریپبلک کے آگے برھنے کے امکانات پر برا اثر پرا ہے۔ اب چیک ریپبلک اور ساؤتھ افریقہ دونوں کو مزید ایک ایک میچ کھیلنا ہے۔ یہ میچ گروپ مرحلہ میں ان کی پوزیشن کا حتمی فیصلہ کرین گے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سٹیج میں اب چیک ریپبلک اور ساؤتھ افریقہ دونوں کے آخری گروپ میچ نگل 23 جون (پاکستان کے وقت کے مطابق بدھ 24 جون کی علی الصبح) کو بیک وقت کھیلے جائیں گے۔
ان دونوں ٹیموں کے آخری اور فیصلہ کن میچوں کا شیڈول درج ذیل ہے۔
چیک ریپبلک کا آخری میچ
چیک ریپبلک کا تیسرا میچ ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے والی میزبان ٹیم میکسیکو کے ساتھ میکسیکو سٹی سٹیڈیم میں ہو گا۔
24 جون 2026 پاکستانی تاریخ کے مطابق بدھ کی صبح 06:00 بجے یہ میچ ہو گا۔
ساؤتھ افریقہ کا آخری میچ
ساؤتھ کوریا کو اپنا آخری گروپ میچ مضبوط ایشیائی حریف جنوبی کوریا کے ساتھ کھیلنا ہے۔
24 جون 2026 پاکستانی تاریخ کے مطابق بدھ کی صبح 06:00 بجے یہ میچ میکسیکو کے مونٹیری اسٹیڈیم (Monterrey Stadium) میں ہو گا۔
ان دو میچوں سے یہ طے ہو گا کہ گروپ مرحلہ میں چوتھی ٹیم کون سی ہے۔
پہلی دو ٹیمیں دوسرے مرحلہ مین جانے والی 32 ٹیموں میں شامل ہو جائیں گی اور تیسری پوزیشن پر رہنے والی تیم کو ایک اور میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیم کی ورلڈ کپ سپری آخری میچ ہارنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گی۔
دوسرے مرحلے (Round of 32) کا فارمیٹ
اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے ٹیموں کی تقسیم اس طرح ہوگی۔
خودکار کوالیفکیشن
تمام 12 گروپس کی ٹاپ 2 ٹیمیں (کل 24 ٹیمیں) براہ راست اگلے راؤنڈ میں پہنچیں گی۔
بہترین تیسری پوزیشن: تمام 12 گروپس میں تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں میں سے 8 بہترین ٹیمیں بھی دوسرے مرحلے کے لیے منتخب ہوں گی۔
اخراج
صرف وہ 12 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوں گی جو اپنے اپنے گروپس میں چوتھے (آخری) نمبر پر آئیں گی، اور 4 ایسی ٹیمیں جو تیسرے نمبر پر آنے کے باوجود ریکارڈ میں کمزور ہوں گی۔
گروپ اے (Group A) ک سے ٹیموں کے لیے کوالیفکیشن کے امکانات
آج کے میچ (چیک ریپبلک 1-1 ساؤتھ افریقہ) کے بعد گروپ اے کی صورتحال دلچسپ ہو گئی ہے۔ میکسیکو اور جنوبی کوریا اپنے پہلے میچ جیت کر 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہیں، جبکہ چیک ریپبلک اور ساؤتھ افریقہ کے پاس 1، 1 پوائنٹ ہے۔ [1]
چاروں ٹیموں کے لیے اب صورتحال یہ ہے کی میکسیکو اور ساؤتھ کوریا ٹاپ پر ہیں۔ ان کا اپنے آخری میچ میں ڈرا ہونے پر بھی اگلے مرحلہ میں جانا یقینی ہے۔ میکسیکو کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ حاصل ہے۔
چیک ریپبلک اور ساؤتھ کوریا کو ایک فتح درکار
چیک ریپبلک اپنے آخری گروپ میچ میں میکسیکو کو ہرا دیتے ہیں یا ساؤتھ افریقہ ساؤتھ کوریا کے ساتھ اپنے آخری میچ میں جیت جاتے ہیں تو وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ براہ راست دوسرے راؤنڈ میں جا سکتے ہیں۔ ڈرا کی صورت میں انہیں دوسری بہترین ٹیموں کے رحم و کرم پر رہنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کروڈ آئل کی قیمت مزید گر گئی، پاکستان میں پٹرول، ڈیزل 28 فروری سے پہلے والی سطح پر جائیں گے؟
میچ ہار جانے والی ٹیموں مین سے تیسری ٹیم کو ایک اور میچ کھیلنے کا موقع ملے گا اور چوتھی ٹیم کو ڈراپ کر دیا جائے گا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اسٹیج میں اب چیک ریپبلک اور ساؤتھ افریقہ کی قسمت کا فیصلہ منگل 23 جون کو پاکستان کے وقت کے مطابق بدھ 24 جون کی علی الصبح ہو گا۔ دونوں میچ ایک وقت کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے ‘ جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ’ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ شرائط سامنے آگئیں