نئی سرکاری آسامیوں پرسیکڑوں  بھرتیوں کی منظوری 

Jun 18, 2026 | 12:24:PM
نئی سرکاری آسامیوں پرسیکڑوں  بھرتیوں کی منظوری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سیکڑوں نئی سرکاری آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ۔
 اسلام آباد پولیس میں ایک ہزار 934 نئی اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے اور ان پر بھرتیاں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور لاء اینڈ آرڈر ڈویژن میں کی جائیں گی۔
وی آئی پیز، حساس تنصیبات کیلئے 997اور امن و امان کیلئے 937 نئی آسامیاں منظور کی گئی ہیں، ان آسامیوں پر 1580 کانسٹیبلز اور 180 ہیڈ کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔
ان کے علاوہ فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کیلئے 24 انسپکٹرز کے عہدے بھی منظور کیے گئے ہیں، 100 اسسٹنٹ سب انسپکٹرزاور 50 سب انسپکٹر زبھی براہ راست فورس کا حصہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کے ساتھ مزیدبارشیں؛محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
نئی بھرتیوں کےاخراجات وفاقی پولیس کے بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔