سینیٹر حافظ حمداللہ کی گاڑی کا موٹر سائیکل سے تصادم،خاتون اور2بچے زخمی 

Jun 18, 2026 | 00:34:AM
سینیٹر حافظ حمداللہ کی گاڑی کا موٹر سائیکل سے تصادم،خاتون اور2بچے زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس) اسلام آباد کے سیکٹر جی 8 میں جے یو آئی کے سینیٹر حافظ حمداللہ کی گاڑی کا موٹر سائیکل سے تصادم ہو گیا۔

حادثے کے وقت گاڑی سینیٹر حافظ حمداللہ کے بیٹے کے زیرِ استعمال تھی،تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے،زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل مبینہ طور پر غلط سمت  سے آ رہا تھا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: