پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ کے بینک سے ایک ارب ڈالرز قرض کا معاہدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد) وزارتِ خزانہ پاکستان نے دبئی اسلامک بینک سے ایک ارب ڈالرز قرض کا معاہدہ کر لیا ہے۔
وزات خزانہ کے مطابق یہ قرضہ 5 سال کی مدت کے لیے حاصل کیا گیا ہے جس میں 89 فیصد شیئر اسلامی قرض پر مشتمل ہوگا،وزارت خزانہ نے قرض معاہدے پر دستخط کر دیے۔
وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے اس قرض کے لیے پالیسی گارنٹی فراہم کی ہے جو پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر عالمی اداروں کے اعتماد کا اظہار ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا یہ پروگرام پاکستان کے طویل المدتی مالیاتی استحکام کی حمایت کرتا ہے، جو ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاورسیکٹر میں مالیاتی استحکام کی بحالی،پاکستان کی سب سے بڑی سکیم کی منظوری