ایف آئی ایچ نیشنز کپ،پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی ) پاکستان نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچا،پاکستان کا سیمی فائنل میں جمعہ کو فرانس سے مقابلہ ہوگا۔
یاد رہے گرین شرٹس کو آج نیوزی لینڈ کے ہاتھوں3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی ہاکی ٹیم عالمی رینگنگ میں 2 درجہ ترقی کرکے 15 ویں سے 13 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے،ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ٹیم نے یہی تسلسل برقرار رکھا تو آنے والے دنوں میں ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گی،پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری ایف آئی ایچ ایٹ نیشنز کپ میں جاپان کے خلاف کامیابی حاصل کرنے سے ہوئی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان میں قومی کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے منظر عام پر لانے کے لئے فیڈریشن کوشاں ہے،اس سال ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے ایونٹس کئے جائیں گے جس سے ہاکی سے وابستہ کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ ہاکی کی عالمی رینکنگ میں ہالینڈ پہلی پوزیشن پر ہے، جرمنی کی دوسری جب کہ بلجیم کی ٹیم تیسری پوزیشن پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی20ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری