کراچی: راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگ گئی۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ شاپنگ مال کی تیسری منزل پرسرویلنس روم سے شروع ہوئی تھی۔
ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ آگ نے شاپنگ مال کی عمارت اور اس کے اندر کئی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا،6 فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
آگ لگنے سے شاپنگ مال سے متصل رہائشی عمارت کے مکین باہر نکل آئے۔تمام افراد محفوظ رہے۔