جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

Jun 18, 2025 | 10:38:AM
جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت کے حوالے سے اہم خبر آگئی

واقعے کے بعد ٹرین کی آمدورفت معطل کر دی گئی جبکہ متاثرہ ٹریک کی مرمت اور بحالی کے لیے ریلوے عملہ متحرک ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی مکمل بحالی میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔