پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز،ڈالر مہنگا

Jun 18, 2025 | 10:26:AM
پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز،ڈالر مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان  سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج صبح کاروبار کا آغاز منفی دیکھا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  پاکستان  سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج صبح کاروبار کا آغاز منفی دیکھا گیا ہے،بازارِ حصص کے 100 انڈیکس 281 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 21 ہزار   689 پوائنٹس پر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:عالمی صف بندی،کون کس کے ساتھ کھڑا ہے؟

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان سامنے آیا ہے۔

  دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 283.41 روپے سے بڑھ کر 283.50 روپے پر پہنچ گیا۔