ایران نے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت دے دی

Jun 18, 2025 | 01:48:AM
ایران نے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایران نے اپنےشہریوں کو موبائل فونز اور کمپیوٹرز سے رابطہ ایپ واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت دے دی ۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے ذریعے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے سمارٹ فونز سے پیغام رسانی کے پلیٹ فارم واٹس ایپ کو ہٹا دیں، پیغام میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے شہریوں کی معلومات اکٹھی کرکے اسرائیل کو بھجوائے جانے کا خدشہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پاسداران انقلاب گارڈز کی شوریٰ کو  دیدیئے