2018 کے دھاندلی کے الیکشن کے سرپرست ہمیں معلوم ہیں، مولانا فضل الرحمان

Jun 18, 2023 | 20:30:PM
2018 کے دھاندلی کے الیکشن کے سرپرست ہمیں معلوم ہیں، مولانا فضل الرحمان
کیپشن: مولانا فضل الرحمان تقریب سے خطاب کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ بیرونی ایجنٹوں نے بیرونی ایجنڈے پر کام کر کے معیشت کو زمین بوس کیا، 2018 کے دھاندلی کے الیکشن کے سرپرست ہمیں معلوم ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم نے پاکستان میں 14 ملین مارچ کئے،ہم نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا، آج یہ بلوں میں چھپے ہوئے ہیں ریاست کو بھی نہیں مل رہے،ایڈیٹنگ کر کے تحریک انصاف والے جلسی کو جلسہ دکھایا جاتا تھا۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ آپ نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا ،کور کمانڈرہاﺅس پر آپ نے حملہ کیا،آپ نے قلعہ بالاحصار پرحملہ کیا، تم نے مسجد جلائی اور قرآن جلایا آپ سے عمران خان دین محفوظ نہیں،آپ نے شہداکی یادگاروں کو نہیں چھوڑا، آپ نے کلمہ طیبہ کے بورڈ پر ڈنڈے مارے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہناتھا کہ جو اسرائیل کے حامی ہیں وہ عمران خان کے حامی ہیں ،اسرائیل کے ایجنٹ قادیانی آپ کی عمران خان حمایت کرتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ سی پیک کے دشمن آپ کی حمایت کرتے ہیں،ہم نے ترقی کا نیا دور شروع کر دیا، سی پیک پر کام دوبارہ شروع کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چاند نظر نہیں آیا ، عید الاضحیٰ کب ہو گی ؟ اہم اعلان ہو گیا