لاہور میں مصری شاہ سے دیما پنجو موٹر سائیکل چور اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار

Jun 18, 2023 | 11:05:AM
لاہور میں مصری شاہ سے دیما پنجو موٹر سائیکل چور اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) لاہور میں مصری شاہ سے دیما پنجو موٹر سائیکل چور اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار ہو گیا۔

مصری شاہ میں لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکل غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر باڑہ میں پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود تین اہلکار زخمی

ریکارڈ یافتہ ملزمان نے دوران تفتیش مزید وارداتوں کا انکشاف کر دیا، ملزمان میں سرغنہ ندیم عرف دیما پنجو، عاصم میر، نور اور احتشام عرف چٹا شامل ہیں، واردات کے لیے آئے ملزمان کو پولیس نے دھر لیا اور مقدمات درج کر دیئے۔