ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان کا خواب پورا ہو گیا

Jun 18, 2022 | 14:54:PM
ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان کا خواب پورا ہو گیا
کیپشن: ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان کو بڑی خوشخبری مل گئی
سورس: Instagram
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعدیہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں پاسپورٹ موجود ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ مجھے گولڈن ویزا دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور وہاں کے ترقی پسند رہنماں کا بہت بہت شکریہ۔

انہوں نے لکھا کہ اس حیرت انگیز اور محبت کرنے والے پرامن ملک میں 10 سال کی رہائش ایک خواب تھا۔سعدیہ خان نے مزید لکھا کہ درحقیقت مجھے یہ تقریبا ایک ماہ قبل مل گیا تھا لیکن دیر سے پوسٹ کے لیے معذرت خواہ ہوں۔