پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا

اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹی کے تیل کی نئی فی لیٹر قیمت 276 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر تھی

Jul 18, 2026 | 08:44:AM
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مٹی کا تیل بھی 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹی کے تیل کی نئی فی لیٹر قیمت 276 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر تھی۔

دریں اثنا حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا کر دیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 18 سے 20 جولائی تک کے لیے ہیں۔

دوسر ی جانب آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے پر سخت رد عمل اپناتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں کی روزانہ تبدیلی کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

 آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نےفیصلہ واپس نہ لینے پر ہڑتال کی کال کا اعلان کر دیا، حکومت نے 15ہزار پٹرول پمپ مالکان کو فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا،ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کو بے وقوفانہ قرار دے دیا۔

 اس موقع پر وائس چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی نعمان علی نے موقف اپنایا کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے،مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے۔

  آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے موقف اپنایا کہ  ایسوسی ایشن او ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔