درآمدی کاٹن پر18فیصدسیلزٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،اپٹما کا وزیر خزانہ کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)درآمدی کاٹن ، یارن اور گرے فیربک پر 18فیصد سیلز ٹیکس لگانے لگانے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نےوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو خط لکھ دیا۔اپٹما کا خط میں کہنا ہے کہ درآمدی کاٹن پرسیلزٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونےسےکاٹن انڈسٹری میں تشویش پائی جاتی ہے۔
اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد کی جانب سے وزیر خزانہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ درآمدی کاٹن ، یارن اور گرے فیربک پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانےکا وعدہ کیا گیا تھا،نائب وزیر اعظم کی کمیٹی نے15جولائی سے درآمدی کاٹن ، یارن اورفیبرک پر سیلز ٹیکس کا فیصلہ کیاتھا،تاہم بجٹ منظور ہوئے 3 ہفتے ہونے والے ہیں،لیکن درآمدی کاٹن ، یارن، گرے فیبرک پر سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا،درآمدی کاٹن پرسیلزٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونےسےکاٹن انڈسٹری میں تشویش پائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا 5اگست کااحتجاج ،وزیر داخلہ محسن نقوی کا اہم بیان
خط میں کہا گیا ہے کہ کپاس کی فصل کی خریداری شروع ہونے والی ہے،مقامی کپاس کاخریدار مارکیٹ میں نہیں ہے،وزیر خزانہ بجٹ تقریرمیں کئے گئے وعدے پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ درآمدی کاٹن ، یارن ،گرے فیبرک پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے،درآمدی، مقامی کاٹن کےساتھ یکساں ٹیکس نافذ کرنے سے کپاس کی فصل بحال ہوگی،کپاس کے لاکھوں کاشتکاروں کی مشکلات کو حل کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مالی سال2024-25 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 1.5 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اوراسی دوران 1.5 سے 2 ارب ڈالرز کی کاٹن درآمد کی گئی،نتیجتاًٹیکسٹائل برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانےوالوں کیلئے اہم خبر