شیخ رشید نے شہباز شریف کو الیکشن کے بعد اہم پیغام دے دیا

Jul 18, 2022 | 14:17:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شیخ رشید نے شہباز شریف کو الیکشن کے بعد اہم پیغام دے دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اب کوئی حل نہیں  ہے ، شہباز شریف اسمبلیوں توڑ کر الیکشن کا اعلان کریں ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب ضمنی الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا،قوم نے غیر ملکی سازش کو بے نقاب کیا، پی ٹی آئی بہتر فیصلہ کرتی تو لاہور سے چوتھی نشست بھی جیت جاتی ،گزشتہ روز کے الیکشن سے اسٹیبلشمنٹ کو بھی عزت ملی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے ہم پر ایک جیسے مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے  گئے ،اینٹی کرپشن میں گریڈ 20کا آدمی لگادیاگیا تاکہ عمران خان کے ساتھیوں کو تنگ کیاجاسکے.

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ خود منشیات کیس میں ملوث ہیں،راناثنااللہ نے میری تینوں بہنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ،حکومت نے نیب قانون میں بڑی اہم ترمیم کی ہے ،عمران خان نے پہلے ہی کہاتھا کہ یہ اپنے کیسز ختم کرنے آئے تھے، نیب ترمیم کے خلاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے ۔سابق وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ   آج عمران خان پاکستان نہیں عالم اسلام کی آواز ہے ،خوشی ہے کہ عوامی جذبات کو سمجھ لیاگیا .

عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے ،  آج پیپلزپارٹی نے بھی اجلاس طلب کررکھا ہے ،لکشمی چوک پر مسلم لیگ (ن)  کا جنازہ نکلا  ہے ،  پہلے ہی کہاتھا کہ 15جولائی سے 30اگست تک ملک کے اہم فیصلے ہوجائیں گے ،آصف زرداری خود کو صدر اور بیٹے کو وزیراعظم بنوانا چاہتے ہیں ، انہیں  آئی ایم ایف سے قسط ملنی ہے نہ ہی کسی ملک نے ان کو پیسے دینے ہیں ۔