پشاور: ماں کو گھر سے بے دخل کرنے والا بیٹا گرفتار 

Jul 18, 2021 | 18:39:PM
پشاور: ماں کو گھر سے بے دخل کرنے والا بیٹا گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور میں ماں کو گھر سے بے دخل کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیاگیا،پولیس نے تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم شکیل احمد نے چند روز قبل ہی اپنی والدہ کو گھر سے بے دخل کیاتھا،مقدمہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد درج کیا گیا،ویڈیو میں معمر خاتون کو گھر سے باہر سڑک پر پڑا ہوا دکھایا گیا تھا۔
پولیس نے ویڈیو کو ثبوت کے طور پر محفوظ بھی کر لیاہے اورتحفظ والدین آرڈیننس کے تحت مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف اداکاری کرکے ملک سے فرار ، عوام کی طاقت سے مافیا کو شکست دونگا: وزیراعظم عمران خان