مرد کا حلیہ بنا کر چوریاں کرنے والی دو لڑکیاں سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مرد کا حلیہ بنا کر چوریاں کرنے والی دو لڑکیاں سامنے آ گئیں۔
مرد کا حلیہ بنا کر چوریاں کرنے والی دو لڑکیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا مین شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق بنگلور میں گرفتاری سے بچنے کے لیے دو لڑکیاں مردوں جیسا حلیہ بنا کر چوری اور راہزنی کی وارداتیں کررہی تھیں۔
پولیس نے رکشہ ڈرائیور کے گھر چوری کرنے والی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق رکشہ ڈرائیور کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا، شالو اور نیلو نامی لڑکیوں نے اس کے گھر میں گھس کر چوری کی واردات کی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئیں۔
لڑکیوں نے پولیس سے بچنے کے لیے مردوں جیسے کپڑے پہن رکھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور کے علاقے حیات آباد میں موبائل چھیننے کی انوکھی واردات
رکشہ ڈرائیور نے چوری کا مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا۔
فوٹیج میں لڑکیاں مردوں جیسی دکھائی دے رہی تھیں جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ملتے ہی ان کا سراغ مل گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد سے 58 افراد لا پتہ ہیں، دعا کریں مل جائیں، حکومت نقصان کا ازالہ کرےگی، مرادعلیشاہ