گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد سے 58 افراد لا پتہ ہیں، دعا کریں مل جائیں، حکومت نقصان کا ازالہ کرےگی، مرادعلیشاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کراچی کے شاپنگ مال گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد سے 58 افراد لا پتہ ہیں۔ ان لوگوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بھی کر دی ہے۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اب تک اٹھاون لوگ لاپتہ ہیں۔ اللہ کرےلاپتہ لوگ مل جائیں۔
انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے مجھےآگ لگنے کی اطلاع فوری دی۔ کل رات10بجےکےبعدآگ لگنے کی اطلاع ملی۔ 10بج کر27منٹ پرفائربریگیڈ کی پہلی گاڑی پہنچی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گل پلازہ کو لگی آگ بجھانے کے لئے پاکستان نیوی نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ مراد علی شاہ نے کہا میں کہ انتشار پھیلانے والوں پر دھیان نہیں دیتا۔گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعےپر افسوس ہے، واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، سندھ حکومت نقصان کا ازالہ کرےگی۔جن کی جان گئی ہے ان کے اہل خانہ کے نقصان کا کوئی ازالہ نہیں ہوسکتا،۔
مراد علی شاہ نے کہا، پاک بحریہ نےبھی امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ آگ بجھانے کیلیے مزید کسی ادارے کی ضرورت ہوئی تو رابطہ کریں گے۔ وزیراعظم نے ابھی تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا،۔واقعےسے متعلق جامع انکوائری ہوگی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ یہ 40 سال پرانی عمارت ہے۔ گل پلازہ میں سارے کراچی سےلوگ شاپنگ کرنےآتےہیں۔ کےایم سی کے فائرفائٹرسمیت6لوگ شہیدہوئے۔
سوالات کے جواب مین وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا، غیر قانونی تعمیرات روکنے پر تماشہ کھڑا کردیا جاتا ہے۔
اس واقعہ سے متعلق جامع انکوائری ہوگی، حادثہ کیسے ہوا، کیا خرابیاں تھیں، ہر پہلو کا جائزہ لیں گے۔