کرک میں خون کی ہولی،فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل

Jan 18, 2026 | 22:32:PM
کرک میں خون کی ہولی،فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )کرک کے علاقے غنڈی میر خان خیل میں خون کی ہولی ، 6 افراد کو قتل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق گھریلوں ناچاقی پر اپنے ہی بھائی نے گھر والوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی،فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 6 افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔

گھریلوتنازعہ پر فاروق نامی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی، مرنے والوں میں فاروق کے دو سگے بھائی,اپنی بیوی ,بیٹی اور بھابھی شامل ہیں۔

پولیس نے قاتل کو گھیرے میں لے لیا، قاتل گرفتاری سے بچنے  کے لئے پولیس پر فائرنگ کررہا ہے، واقعے کے بعد مقامی افراد اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر  پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت