ڈیرہ اسمعیل خان میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی

Jan 18, 2026 | 17:48:PM
ڈیرہ اسمعیل خان میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ) ڈیرہ اسماعیل خان  میں خوارج کی کلاچی اور  ملحقہ علاقوں میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ایک خوارجی جہنم واصل ہو گیا اور دو زخمی ہو گئے۔ 

 ڈیرہ اسماعیل خان میں آج سی ٹی ڈی اور پولیس کے آپریشن کے دوران  پولیس کو دیکھتے ہی خوارج نے فائرنگ شروع کردی،پولیس نے بھی فائرنگ سے بھرپور جواب دیا۔ اس آپریشن میں شدید مقابلے کے بعد پولیس نے 01 خوارجی کو  واصل جہنم کر دیا اور  02 زخمی کردیئے۔

ضوارجی گروہ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک  پولیس جوان بھی معمولی زخمی ہوا۔ 

سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ ہلاک  ہونے والا دہشتگرد کھتی چیک سمیت پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ ڈیرہ اسماعیل خان  پولیس اور  سی ٹی ڈی نے انٹیلیجنس اداروں  کی اطلاع پر فوری کامیاب کارروائی کی۔

ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن، دستی بم اور  ایک عدد موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔  ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر زخمی خوارجیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں 15 پتنگ بازی ہوائی فائرنگ، 57 ویلنگ کرنےوالے گرفتار