سرشام ہی دھند کے ڈیرے، موٹروے متعدد مقامات سے بند

Jan 18, 2024 | 18:47:PM
سرشام ہی دھند کے ڈیرے، موٹروے متعدد مقامات سے بند
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد، عون عباس) پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق ملتان موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

اسی طرح  دھند کے باعث موٹروے ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم اور موٹروے ایم تھری کو عبدالحکیم سے لاہور تک، موٹروے ایم فائیو  کو شیرشاہ انٹر چینج سے ظاہرپیر تک اور موٹروے ایم فور کو شیرشاہ انٹرچینج سے عبدالحکیم تک بند کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ان علاقوں میں دن بھر بھی دھند کا راج رہا اور سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی، فلائٹ شیڈول بھی متاثر

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں پر آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں۔